انقرہ ( مانیٹرنگ ڈیسک) ترکیہ، قطر، پاکستان اور انڈونیشیا نے دفاعی تعاون بڑھانے اور اپنی دفاعی صلاحیتوں کو مزید مضبوط بنانے کے لیے معاہدے پر دستخط کردیے۔ترک وزارت دفاع کے مطابق چاروں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کے معاہدے پر دستخط دوحہ میں کیے گئے۔معاہدے کے تحت چاروں ممالک مشترکہ فوجی مشقوں اور تربیتی تعاون کو فروغ دیں گے، جبکہ دفاعی تحقیق اور ترقی کے شعبوں میں بھی باہمی تعاون بڑھایا جائے گا۔ترک وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ اس معاہدے کا مقصد چاروں ممالک کی دفاعی صنعتوں کے درمیان مشترکہ تعاون کو فروغ دینا اور ان کی دفاعی صلاحیتوں کو مزید مستحکم بنانا ہے۔
ترکیہ، قطر، پاکستان، انڈونیشیا کا دفاعی تعاون بڑھانے کا معاہدہ طے پاگیا
واپس خبروں پر
Category:
عالمی خبریں