تازہ ترین
لانگ مارچ یا شارٹ مارچ پر اعتراض نہیں، دہشت گردی کے خاتمے پر بات کریں: طلال چوہدری پیپلز پارٹی اقتدار کی خواہش مند نہیں، مسلح افواج کے ساتھ کھڑی ہے: شرجیل میمن ہوائی قلعے نہیں بنائے، عوامی خدمات کو عالمی سطح پر سراہا گیا: مریم نواز خیبرپختونخوا میں سب سے زیادہ معدنیاتی لائسنس پی ٹی آئی دور میں جاری ہوئے: خواجہ آصف ٹرمپ کا سعودی عرب کو حوثیوں کے خلاف اسرائیلی مدد قبول کرنے کا مشورہ غزہ میں اسرائیلی ڈرون حملہ، ایک فلسطینی شہید اور متعدد زخمی مغربی کنارے میں اسرائیلی آبادکاروں کا حملہ، امریکی صحافی سمیت متعدد زخمی خطے میں کسی بھی محاذ پر جنگ جاری رہنا امن کے لیے خطرہ ہے، ایران سرکاری خریداری میں گٹھ جوڑ پکڑنے کے لیے سی سی پی کا اے آئی نظام تیار بجلی فی یونٹ 2 روپے 56 پیسے مہنگی کرنے کی تیاری ایف بی آر کی اصلاحات کے لیے سیاسی مداخلت کا خاتمہ ناگزیر قرار آئی ایم ایف نے مصنوعی ذہانت، مہنگائی اور قرضوں کو عالمی معیشت کے بڑے خطرات قرار دے دیا ٹیسلا کی اڑنے والی کار کا مظاہرہ، پیداوار 2028 میں شروع کرنے کا اعلان ٹیک کرنچ 2026 میں پاکستان کی شرکت، ملکی ٹیکنالوجی عالمی سطح پر متعارف ایپل کے فولڈ ایبل آئی فون کی پری آرڈر بکنگ آدھے گھنٹے میں بھر گئی کوڈنگ اسائنمنٹ کے دوران چیٹ جی پی ٹی ماڈل کی کرپٹو والیٹس سے رقم چرانے کی کوشش
پاکستان خبر

تھائی لینڈ میں کرین گرنے سے 22 ہلاک

تھائی لینڈ میں کرین گرنے سے 22 ہلاک

بنکاک( مانیٹرنگ ڈیسک) تھائی لینڈ میں ایک بھاری تعمیراتی کرین مسافر ٹرین پر گرنے کے نتیجے میں کم از کم 22 افراد ہلاک ہو گئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق صوبہ ناکھون رتچاسیما کے ضلع سکھیو میں یہ حادثہ پیش آیا، جب کرین اچانک ٹرین کے راستے پر گر گئی۔ حادثے کے نتیجے میں ٹرین پٹڑی سے اتر گئی اور کئی بوگیوں میں آگ بھڑک اٹھی، جس سے شدید جانی و مالی نقصان ہوا۔حکام کے مطابق متعدد افراد اب بھی ملبے میں پھنسے ہوئے ہیں اور انہیں نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ زخمیوں کو قریبی ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ ریسکیو ٹیمیں اور امدادی ادارے موقع پر موجود ہیں۔حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے اور حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔