کراچی ( کامرس ڈیسک) وزیر مملکت برائے بلاک چین اور کرپٹو بلال بن ثاقب نے کہا ہے کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے کرپٹو بینکنگ پر آٹھ سال سے عائد پابندی ختم کر دی ہے۔انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ اس فیصلے کے بعد پاکستانی بینک اب لائسنس یافتہ کرپٹو کمپنیوں کے لیے اکاؤنٹس کھول سکیں گے، جس سے ڈیجیٹل اثاثوں کے شعبے میں قانونی اور منظم سرگرمیوں کی راہ ہموار ہو گی۔بلال بن ثاقب کے مطابق اسٹیٹ بینک کی جانب سے پابندی کے خاتمے کا یہ فیصلہ ملک میں مالیاتی ٹیکنالوجی کے فروغ اور جدید نظام کی طرف ایک اہم پیش رفت ہے۔