ممبئی( شوبز ڈیسک)بھارتی اداکارہ سونالی نے ریئلٹی شو بگ باس مراٹھی سیزن چھ کے حوالے سے سنگین انکشافات کیے ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ نے سوشل میڈیا پر متعدد ویڈیوز شیئر کیں جن میں ان کے جسم کے مختلف حصوں پر دھبے اور نشانات واضح دیکھے جا سکتے ہیں، جن میں کمر، بازو اور ٹانگیں شامل ہیں۔رپورٹس کے مطابق سونالی نے شو کے پروڈیوسرز کو قانونی نوٹس بھی ارسال کیا ہے، جس میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ پروگرام میں شرکت کے دوران انہیں شدید ذہنی اور جسمانی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔اداکارہ کا کہنا ہے کہ شو کے دوران صفائی اور حفظان صحت کے اصولوں پر کوئی توجہ نہیں دی گئی، جس کے باعث انہیں جلدی بیماریوں کا سامنا کرنا پڑا۔سونالی نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ بگ باس مراٹھی کے گھر کے کچن میں چوہے کھانے پینے کی اشیاء خراب کر رہے تھے جبکہ کاکروچ کھانے کی جگہوں پر موجود تھے۔ان انکشافات کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین نے شدید ردعمل ظاہر کیا ہے اور پروگرام کے انتظامی امور پر سخت تنقید کی جا رہی ہے۔
بگ باس گھر میں خو صفائی نہ ہونے اور بیماریوں کا الزام، اداکارہ کے دعووں نے تہلکہ مچا دیا
1 دن قبل