ریما خان کا بولڈ لباس سے انکار اور اہم انکشاف

5 گھنٹے قبل
ریما خان کا بولڈ لباس سے انکار اور اہم انکشاف

کراچی ( شوبز ڈیسک) پاکستانی فلمی اداکارہ ریما خان نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے بھارت میں ہونے والے ایک ایوارڈ شو کے دوران بولڈ لباس پہننے سے انکار کر دیا تھا کیونکہ وہ وہاں پاکستان کی نمائندگی کر رہی تھیں۔ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے ریما خان نے کہا کہ وہ اپنے لباس، گفتگو اور رویے پر خصوصی توجہ دیتی ہیں اور فنکاروں کو چاہیے کہ وہ اپنی ذمہ داری کا احساس کرتے ہوئے عوام کے لیے مثال قائم کریں کیونکہ لوگ انہیں فالو کرتے ہیں۔انہوں نے موجودہ میڈیا اور سوشل میڈیا کے رجحان پر بات کرتے ہوئے کہا کہ آج کل منفی خبروں اور تنازعات کو زیادہ نمایاں کیا جاتا ہے جبکہ مثبت سرگرمیوں کو کم توجہ ملتی ہے۔ریما خان نے مزید کہا کہ ہر انسان جنت کا خواہاں ہوتا ہے لیکن کوئی موت کو قبول نہیں کرتا، اگر واقعی کامیابی اور نجات چاہیے تو انسان کو دوسروں کے لیے آسانیاں پیدا کرنی چاہئیں۔انہوں نے کہا کہ وہ اللہ کی نعمتوں پر شکر گزار ہیں اور ان کے نزدیک اصل کامیابی عاجزی اور شکرگزاری میں ہے، ان کا کہنا تھا کہ زندگی مختصر ہے اور اسے مثبت انداز میں گزارنا چاہیے۔