واشنگٹن( مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی صدر نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیل اور لبنان کے درمیان جاری جنگ بندی میں مزید تین ہفتوں کی توسیع کر دی گئی ہے۔وائٹ ہاؤس میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ وہ جلد اسرائیلی وزیر اعظم اور لبنان کے صدر جوزف عون کی میزبانی کریں گے۔ ان کے مطابق اوول آفس میں اسرائیل اور لبنان کے سفیروں کے ساتھ ہونے والی ملاقات مثبت اور تعمیری رہی۔امریکی صدر نے کہا کہ امریکا لبنان کے ساتھ تعاون جاری رکھنے کے لیے تیار ہے تاکہ وہ حزب اللہ کے خطرات سے خود کو محفوظ رکھ سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ خطے میں امن و استحکام کے لیے سفارتی کوششیں جاری رہیں گی۔