تل ابیب( مانیٹرنگ ڈیسک)اسرائیل کے وزیر دفاع نے ایک بار پھر ایران کو سخت نتائج بھگتنے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے خلاف جنگ دوبارہ شروع کرنے کے لیے مکمل تیاری کر لی گئی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ وہ امریکا کی جانب سے اشارے کے منتظر ہیں اور جیسے ہی اجازت ملے گی ایران کو شدید نقصان پہنچایا جائے گا اور اسے تاریکی اور پسماندگی کے دور کی طرف دھکیل دیا جائے گا۔اسرائیلی وزیر دفاع نے مزید کہا کہ اس بار ایران پر کیا جانے والا حملہ پہلے سے مختلف اور زیادہ تباہ کن ہوگا، جس میں انتہائی حساس اور اہم مقامات کو نشانہ بنایا جائے گا تاکہ ایران کے بنیادی ڈھانچے کو شدید نقصان پہنچے۔انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ اگر امریکا کی جانب سے اجازت ملی تو ایران کی قیادت اور اس کے قریبی افراد کو بھی نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔اس سے قبل کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ایران پر کیے گئے مبینہ حملوں میں اعلیٰ قیادت کو نقصان پہنچا تھا، تاہم ان دعوؤں کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی۔
ایران کے خلاف دوبارہ کارروائی کے لیے تیار ہیں، اسرائیلی وزیر دفاع کی دھمکی
6 گھنٹے قبل