عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں چھ فیصد اضافہ، برینٹ 96 ڈالر سے تجاوز

1 دن قبل
عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں چھ فیصد اضافہ، برینٹ 96 ڈالر سے تجاوز

اسلام آباد( کامرس ڈیسک)عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں ایک بار پھر نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے باعث توانائی کی عالمی صورتحال پر دباؤ مزید بڑھ گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق برینٹ خام تیل کی قیمت میں تقریباً چھ فیصد اضافہ ہوا ہے اور یہ فی بیرل 96 ڈالر کی حد سے بھی تجاوز کر گئی ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز میں تقریباً 60 کروڑ بیرل تیل کی ترسیل متاثر ہوئی ہے جس کے باعث عالمی سپلائی چین پر شدید اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔رپورٹس کے مطابق ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز کھولنے کے اعلان کے بعد گزشتہ ہفتے بیس بحری جہازوں نے اس اہم آبی گزرگاہ کو عبور کیا، تاہم صورتحال اب بھی مکمل طور پر مستحکم نہیں ہوئی۔توانائی کے ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر یہی صورتحال برقرار رہی تو عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں مزید اتار چڑھاؤ دیکھنے میں آ سکتا ہے۔