اسحاق ڈار اور عباس عراقچی میں رابطہ، خطے میں امن کے لیے مذاکرات تیز کرنے پر اتفاق

1 دن قبل
اسحاق ڈار اور عباس عراقچی میں رابطہ، خطے میں امن کے لیے مذاکرات تیز کرنے پر اتفاق

اسلام آباد( پاکستان خبر) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے، جس میں خطے کی مجموعی صورتحال اور امن کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے علاقائی امن اور استحکام کے فروغ کے لیے تمام زیر التوا مسائل کو جلد از جلد حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور مسلسل رابطے کو ناگزیر قرار دیا۔دونوں وزرائے خارجہ نے اس بات پر اتفاق کیا کہ خطے میں پائیدار امن کے لیے سفارتی رابطوں کو مزید مضبوط کیا جائے گا اور دوطرفہ رابطہ کاری کو جاری رکھا جائے گا۔ایرانی وزارت خارجہ کے مطابق عباس عراقچی نے جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزیوں کو سفارتی عمل میں بڑی رکاوٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ آئندہ اقدامات کا فیصلہ تمام پہلوؤں کو مدنظر رکھ کر کیا جائے گا۔