معین اختر کی پندرہویں برسی پر فن کی لازوال یادیں تازہ

5 گھنٹے قبل
معین اختر کی پندرہویں برسی پر فن کی لازوال یادیں تازہ

کراچی ( شوبز ڈیسک) صدارتی ایوارڈ یافتہ اور برصغیر کے نامور مزاحیہ اداکار معین اختر کی پندرہویں برسی آج عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔معین اختر چوبیس دسمبر انیس سو پچاس کو کراچی میں پیدا ہوئے اور ٹی وی ڈراموں سے لے کر فلم اور اسٹیج تک ہر شعبے میں اپنی بے مثال اداکاری کے باعث منفرد پہچان بنائی۔ڈرامہ سیریل روزی میں ان کی شاندار اداکاری کو آج بھی یاد کیا جاتا ہے جبکہ آنگن ٹیڑھا، انتظار فرمائیے، ہاف پلیٹ اور دیگر مقبول ڈرامے ان کے فنی سفر کی روشن مثالیں ہیں۔اسٹیج کے میدان میں بھی معین اختر نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا اور ان کے مزاحیہ پروگرام نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں بے حد مقبول ہوئے۔ ان کے یادگار اسٹیج شوز میں بوڑھا گھر پر ہے اور بکرا قسطوں پر جیسے پروگرام شامل ہیں۔معین اختر بائیس اپریل دو ہزار گیارہ کو اس دنیا سے رخصت ہوئے تاہم ان کے تخلیق کردہ کردار آج بھی مداحوں کے دلوں میں زندہ ہیں اور ان کی فنی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔