مفتی عبدالقوی کی مبینہ ریوی پارٹی ویڈیو وائرل، سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

2 دن قبل
مفتی عبدالقوی کی مبینہ ریوی پارٹی ویڈیو وائرل، سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

کراچی( شوبز ڈیسک)معروف متنازع مذہبی اسکالر اور ٹی وی شخصیت مفتی عبدالقوی ایک بار پھر سوشل میڈیا پر خبروں کی زینت بن گئے ہیں، جہاں ان کی ایک مبینہ ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔وائرل ویڈیو میں انہیں ایک ایسی تقریب میں دیکھا جا سکتا ہے جسے ریو میوزک پارٹی کہا جاتا ہے، جہاں بلند آواز موسیقی اور رقص کا ماحول ہوتا ہے۔ ویڈیو میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ مفتی عبدالقوی اپنے روایتی لباس میں ایک نائٹ کلب میں موجود ہیں جبکہ اردگرد لوگ موسیقی پر رقص کر رہے ہیں۔یہ پہلا موقع نہیں کہ مفتی عبدالقوی کسی تنازع کی زد میں آئے ہوں۔ اس سے قبل بھی ان کا نام مختلف اسکینڈلز میں سامنے آ چکا ہے، جن میں ماڈل قندیل بلوچ اور ٹک ٹاکر حریم شاہ کے ساتھ تنازعات شامل ہیں۔ویڈیو سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر ملا جلا ردعمل دیکھنے میں آ رہا ہے۔ کچھ صارفین طنزیہ تبصرے کر رہے ہیں جبکہ بعض نے اس عمل پر سخت تنقید کی ہے۔تاہم تاحال مفتی عبدالقوی کی جانب سے اس ویڈیو یا مبینہ پارٹی میں شرکت کے حوالے سے کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا ہے، جس کے باعث یہ معاملہ مزید بحث کا موضوع بنا ہوا ہے۔