لاہور( شوبز ڈیسک)پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ رمشا خان کی شادی کے بعد ان کا ایک پرانا بیان دوبارہ سوشل میڈیا پر زیر بحث آ گیا ہے، جسے مداح اب حقیقت سے ہم آہنگ قرار دے رہے ہیں۔حال ہی میں رمشا خان نے اداکار خوشحال خان کے ساتھ نہایت سادہ اور نجی تقریب میں شادی کی، جس کی ابتدائی طور پر باضابطہ تصدیق نہیں کی گئی تھی۔ بعد ازاں اداکارہ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس میں نمایاں تبدیلیاں کرتے ہوئے سب کو اَن فالو کیا اور صرف اپنے شوہر کو فالو کرتے ہوئے نئی زندگی کے اشارے دیے۔شادی کے بعد یہ بھی انکشاف سامنے آیا کہ ان کی سابق منیجر سمرہ مسلم کے مطابق اداکارہ کچھ عرصے کے لیے شوبز سے دوری اختیار کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں، جس سے مداحوں میں حیرت کی لہر دوڑ گئی۔اسی دوران رمشا خان کا ایک پرانا انٹرویو دوبارہ وائرل ہو گیا ہے جس میں انہوں نے واضح طور پر کہا تھا کہ وہ اداکاری اور گھریلو زندگی کو ایک ساتھ نہیں سنبھال سکتیں۔انہوں نے اس انٹرویو میں اداکاراؤں عائزہ خان اور حرا مانی کی تعریف کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ بیک وقت گھر اور کیریئر کو کامیابی سے چلا رہی ہیں، تاہم ان کے مطابق وہ خود ایسا نہیں کر سکتیں۔رمشا خان نے کہا تھا کہ شادی کے بعد وہ اپنی توجہ گھر اور خاندانی زندگی پر مرکوز رکھیں گی کیونکہ گھریلو ذمہ داریاں بھی مکمل وقت اور توجہ طلب ہوتی ہیں۔
رمشا خان کی شادی کے بعد شوبز سے دوری کی خبروں نے مداحوں کو حیران کر دیا
1 دن قبل