اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

1 دن قبل
اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

کراچی( کامرس ڈیسک) پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز مثبت رجحان دیکھنے میں آیا ہے اور سرمایہ کاروں کے اعتماد میں بہتری ریکارڈ کی گئی ہے۔کاروبار کے آغاز پر اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھی گئی، جہاں انڈیکس میں اٹھارہ سو سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ تہتر ہزار نو سو ننانوے پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر مارکیٹ میں مندی کا رجحان رہا تھا اور انڈیکس ایک ہزار سات سو بیالیس پوائنٹس کی کمی کے بعد ایک لاکھ بہتر ہزار ایک سو چھیانوے پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔دوسری جانب ایشیائی اسٹاک مارکیٹس میں ملا جلا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔ خبر رساں ادارے کے مطابق جنوبی کوریا کے کوسپی انڈیکس میں دو اعشاریہ تین فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ جاپان کے نکی انڈیکس میں ایک اعشاریہ اٹھائیس فیصد تیزی دیکھی گئی۔ملائیشیا کے فٹسی برسا انڈیکس میں بھی ایک اعشاریہ پانچ فیصد اضافہ ہوا، جبکہ ہانگ کانگ اور تھائی لینڈ کی مارکیٹس میں معمولی بہتری ریکارڈ کی گئی۔تاہم انڈونیشیا کے جکارتہ کمپوزٹ انڈیکس میں صفر اعشاریہ باون فیصد کمی دیکھی گئی، جبکہ چین کے شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس میں صفر اعشاریہ چوبیس فیصد گراوٹ ریکارڈ کی گئی۔