مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کی پاکستان کی شدید مذمت

3 گھنٹے قبل
مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کی پاکستان کی شدید مذمت

اسلام آباد ( پاکستا ن خبر) پاکستان نے مسجد اقصیٰ کمپاؤنڈ کی بے حرمتی کے واقعے کی شدید مذمت کی ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق غیر قانونی اسرائیلی آبادکاروں کی جانب سے مسجد اقصیٰ میں داخل ہو کر جھنڈا لہرانا قابل مذمت اقدام ہے جو بین الاقوامی قوانین اور مقدس مقام کی حرمت کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ترجمان نے کہا کہ اس نوعیت کی اشتعال انگیز کارروائیاں خطے میں کشیدگی میں اضافہ کر سکتی ہیں، لہٰذا مقدس مقامات کے تحفظ اور غیر قانونی آبادکاروں کے احتساب کا مطالبہ کیا جاتا ہے۔دفتر خارجہ نے اپنے بیان میں فلسطینی عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار بھی کیا ہے۔