جاپان میں فوجی مشق کے دوران ٹینک گولہ پھٹنے سے 3 فوجی ہلاک

5 گھنٹے قبل
جاپان میں فوجی مشق کے دوران ٹینک گولہ پھٹنے سے 3 فوجی ہلاک

جاپان ( مانیٹرنگ ڈیسک)جاپان کے جنوبی علاقے میں فوجی مشق کے دوران افسوسناک حادثہ پیش آیا جس میں ٹینک کے اندر گولہ پھٹنے سے تین فوجی ہلاک جبکہ ایک شدید زخمی ہو گیا۔حکام کے مطابق یہ واقعہ اوئیتا صوبے کے ہیجودائی تربیتی علاقے میں پیش آیا جہاں دیگر ٹینکوں کے ساتھ زندہ فائر مشق جاری تھی۔رپورٹ کے مطابق دھماکے کے وقت ٹینک کے اندر موجود ٹینک کمانڈر، گنر اور حفاظتی افسر موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئے جبکہ ٹینک کا ڈرائیور شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔جاپان گراؤنڈ سیلف ڈیفنس فورس کے چیف آف اسٹاف ماسایوشی نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مکمل تحقیقات تک ٹینکوں کے ساتھ زندہ فائر مشقیں معطل کر دی گئی ہیں۔واضح رہے کہ ٹائپ دس جاپان کا جدید ترین مین بیٹل ٹینک ہے جسے دو ہزار گیارہ میں فوج میں شامل کیا گیا تھا اور اسے جدید دفاعی ٹیکنالوجی کا اہم حصہ سمجھا جاتا ہے۔