پاکستانی قیادت کی درخواست پر ایران حملہ مؤخر کررہاہوں: امریکی صدر

5 گھنٹے قبل
پاکستانی قیادت کی درخواست پر ایران حملہ مؤخر کررہاہوں: امریکی صدر

وا شنگٹن( مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان کے سپہ سالار فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور وزیر اعظم شہباز شریف کی درخواست پر ایران پر حملے کو فی الحال مؤخر کر دیا گیا ہے۔اپنے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری بیان میں امریکی صدر نے دعویٰ کیا کہ ایران کی حکومت اس وقت اندرونی طور پر شدید تقسیم کا شکار ہے۔ان کے مطابق پاکستانی قیادت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ایران پر حملہ اس وقت تک مؤخر رکھا جائے جب تک وہاں کی قیادت اور نمائندے کسی مشترکہ تجویز پر متفق نہیں ہو جاتے۔صدر ٹرمپ نے کہا کہ اس درخواست کے بعد امریکی فوج کو فوری طور پر حملہ نہ کرنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے تاہم ایران کے خلاف بحری ناکہ بندی برقرار رکھنے اور ہر ممکن صورتحال کے لیے تیار رہنے کے احکامات بھی دیے گئے ہیں۔