لاہور( شو بز ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ صبا فیصل نے کہا ہے کہ بیوی کو اتنا مضبوط ہونا چاہیے کہ کوئی دوسری عورت اس کے شوہر کی جانب متوجہ نہ ہو۔ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے اپنے شوہر کے دفتر سے جڑے ایک واقعے کا ذکر کیا اور مردوں کے رویّوں پر بھی اظہارِ خیال کیا۔صبا فیصل نے بتایا کہ تقریباً پچیس سال قبل وہ اپنے شوہر کو لینے ان کے دفتر گئی تھیں جہاں ریسپشنسٹ نے ان سے پوچھا کہ آپ کون ہیں، جس پر انہوں نے جواب دیا کہ میں مسز فیصل ہوں۔
بیوی کو اتنا مضبوط ہونا چاہیے کہ کوئی دوسری عورت شوہر کی طرف متوجہ نہ ہو، صبا فیصل
5 گھنٹے قبل