لاہور( شو بز ڈیسک) پاکستانی اداکارہ میرا نے شادی سے متعلق سوال پر دلچسپ جواب دے کر پریس کانفرنس میں موجود افراد کو محظوظ کر دیا۔اداکارہ ان دنوں اپنی آنے والی فلم کی تشہیر میں مصروف ہیں، جس میں وہ ایک منفرد کردار ادا کر رہی ہیں اور فلم عیدالاضحیٰ 2026 پر نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔ فلم میں مرکزی کردار اداکار شان شاہد ادا کر رہے ہیں جبکہ سونیا حسین بھی اہم کردار میں نظر آئیں گی۔ اس فلم کی ہدایت کاری بھی شان شاہد نے کی ہے۔فلم کی تشہیر کے دوران ایک پریس کانفرنس میں شادی سے متعلق سوال پر میرا نے مسکراتے ہوئے کہا کہ وہ شادی کے لیے تیار ہیں لیکن رشتہ موجود نہیں ہے۔ انہوں نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ اگر کوئی مناسب رشتہ لایا جائے تو وہ فوراً شادی کے لیے تیار ہیں اور سوال کرنے والے کو ہی اپنا سسرال سمجھا جا سکتا ہے۔
رشتہ لے آئیں تو شادی کے لیے تیار ہوں، اداکارہ میرا کا دلچسپ جواب
5 گھنٹے قبل