کام ہی زندگی کی اصل روح ہے، 83 سال کی عمر میں بھی مصروف رہنا ضروری ہے، امیتابھ بچن

5 گھنٹے قبل
کام ہی زندگی کی اصل روح ہے، 83 سال کی عمر میں بھی مصروف رہنا ضروری ہے، امیتابھ بچن

ممبئی( شو بز ڈیسک)بھارتی سینئر اداکار امیتابھ بچن نے کہا ہے کہ کام ہی زندگی کی اصل روح ہے اور انسان کو ہر عمر میں خود کو مصروف رکھنا چاہیے۔ایک بلاگ میں انہوں نے لکھا کہ اس عمر اور جسمانی حالت کے باوجود کام جاری رکھنا ان کے لیے سب سے اہم ہے اور وہ اسے زندگی کا جوہر سمجھتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ صبح کے اوقات تخلیقی سوچ کے لیے بہترین ہوتے ہیں، تاہم ان کے نزدیک اصل اہمیت کام کی ہے کیونکہ یہی انسان کو آگے بڑھنے اور مثبت رکھنے میں مدد دیتا ہے۔اس سے قبل بھی انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ وہ اس وقت تک کام کرتے رہیں گے جب تک ممکن ہے، کیونکہ کام نہ ہونے سے منفی احساسات پیدا ہو سکتے ہیں۔