اظہر محمود نے بابر اعظم کو ورلڈ کلاس کھلاڑی قرار د یدیا

16 گھنٹے قبل
اظہر محمود نے بابر اعظم کو ورلڈ کلاس کھلاڑی قرار د یدیا

کراچی ( سپورٹس ڈیسک) کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف میچ میں فتح کے بعد پشاور زلمی کے اسسٹنٹ اور بولنگ کوچ اظہر محمود نے کپتان بابر اعظم کی شاندار کارکردگی کو سراہتے ہوئے انہیں ورلڈ کلاس کھلاڑی قرار دیا ہے۔پریس کانفرنس میں اظہر محمود نے کہا کہ پاکستان کرکٹ میں 180 یا 190 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ تسلسل برقرار رکھنے والا کوئی دوسرا کھلاڑی نہیں، اور بابر اعظم کی سب سے بڑی خوبی ان کی مستقل مزاجی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پشاور زلمی نے پی ایس ایل کے لیے سوچ سمجھ کر اسکواڈ تشکیل دیا تھا اور ٹیم میں موجود ٹیلنٹ پر مکمل اعتماد ہے، تاہم اس ٹیلنٹ کو درست انداز میں استعمال کرنا سب سے اہم ہے۔واضح رہے کہ اسی میچ میں بابر اعظم نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے ٹی ٹوئنٹی کیریئر کی بارہویں سنچری اسکور کی۔ انہوں نے 52 گیندوں پر سنچری مکمل کی جس میں 6 چوکے اور 4 چھکے شامل تھے، اور ان کی اننگز نے ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔