لاہور( سپورٹس ڈیسک)افغانستان کرکٹ ٹیم کے معروف لیگ اسپنر راشد خان نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں بھارت اور آسٹریلیا کی جانب سے شہریت اور ان ممالک کی کرکٹ ٹیموں میں کھیلنے کی پیشکش کی گئی تھی، تاہم انہوں نے اسے قبول کرنے سے صاف انکار کر دیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق راشد خان نے بتایا کہ 2023 میں ایک اہم شخصیت نے انہیں مشورہ دیا تھا کہ وہ افغانستان چھوڑ کر بھارت میں مستقل سکونت اختیار کریں اور وہاں کرکٹ کھیلیں، لیکن ان کا مؤقف واضح تھا کہ وہ صرف اپنے وطن کی نمائندگی کریں گے۔انہوں نے کہا کہ انہیں ماضی میں بھی مختلف مواقع پر ایسی پیشکشیں موصول ہو چکی ہیں، مگر ان کا فیصلہ ہمیشہ یہی رہا ہے کہ اگر وہ افغانستان کی نمائندگی نہیں کرتے تو کسی دوسرے ملک کے لیے بھی نہیں کھیلیں گے۔راشد خان کے مطابق ان کی پہلی اور آخری ترجیح ہمیشہ افغانستان ہی رہے گا، اور وہ اپنی کرکٹ کو اپنے ملک کے نام کرنے کو سب سے بڑا اعزاز سمجھتے ہیں۔
راشد خان کا بڑا انکشاف، بھارت اور آسٹریلیا کی شہریت و کرکٹ پیشکش مسترد کرنے کا دعویٰ
2 دن قبل