لاہور( سپورٹس ڈیسک)وارسا میں منعقدہ 12ویں سینٹرل پولینڈ اوپن 2026 میں پاکستانی نژاد کراٹے کھلاڑی راجہ ریحان نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے سینئرز 60 کلوگرام کیٹیگری میں سلور میڈل اپنے نام کر لیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس بڑے ایونٹ میں 81 ٹیموں اور تقریباً 900 کھلاڑیوں نے شرکت کی۔ راجہ ریحان نے اس مقابلے میں جرمنی کی نمائندگی کرتے ہوئے حصہ لیا۔سیمی فائنل میں ان کا مقابلہ آذربائیجان کے کراٹے کھلاڑی سے ہوا، جہاں سخت مقابلے کے بعد انہوں نے فائنل میں جگہ بنائی۔ بعد ازاں فائنل میں میزبان ملک پولینڈ کے کھلاڑی کے خلاف مقابلہ ہوا جس میں راجہ ریحان کو سلور میڈل حاصل ہوا۔ماہرین کے مطابق اس سطح کے بین الاقوامی مقابلوں میں میڈل جیتنا ایک بڑی کامیابی ہے، جو ان کی محنت اور صلاحیت کا واضح ثبوت ہے۔
پاکستانی نژاد کراٹے کھلاڑی راجہ ریحان نے پولینڈ اوپن میں سلور میڈل جیت لیا
2 دن قبل