لاہور( سپورٹس ڈیسک)پاکستان اور زمبابوے کی ویمن کرکٹ سیریز کے لیے میچ آفیشلز کا باضابطہ اعلان کر دیا گیا ہے۔ یہ چھ میچوں پر مشتمل وائٹ بال سیریز 4 سے 15 مئی تک کراچی میں کھیلی جائے گی، جس میں تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز شامل ہوں گے۔سیریز کے تمام میچوں میں سری لنکا سے تعلق رکھنے والی نمیلی پیریرا آن فیلڈ امپائر کے فرائض انجام دیں گی۔پاکستانی امپائرنگ پینل میں ذوالفقار جان، طارق رشید، صالحہ امتیاز، فیصل آفریدی اور ناصر حسین شامل ہوں گے۔ون ڈے سیریز کے لیے کامران چوہدری جبکہ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے علی نقوی کو میچ ریفری مقرر کیا گیا ہے۔یہ سیریز دونوں ٹیموں کے درمیان اہم وائٹ بال مقابلوں پر مشتمل ہوگی، جس کے لیے شائقین کرکٹ میں خاصی دلچسپی پائی جا رہی ہے۔
پاکستان اور زمبابوے ویمن سیریز کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان
17 گھنٹے قبل