ڈھاکہ( سپورٹس ڈیسک) بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے پاکستان سپر لیگ میں شرکت کرنے والے دو اہم کھلاڑیوں مستفیض الرحمان اور ناہید رانا کے این او سی واپس لے لیے ہیں، جس کے بعد دونوں کھلاڑی پی ایس ایل کے باقی میچوں میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔کرکٹ ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز میں فتح کے بعد بورڈ نے دونوں کھلاڑیوں کو اس فیصلے سے آگاہ کیا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ مستفیض الرحمان کی انجری کا فوری معائنہ کیا جائے گا اور ان کی بحالی کا عمل طبی ماہرین کی نگرانی میں ہوگا۔بورڈ نے واضح کیا کہ اسی بنیاد پر ان کا این او سی واپس لے لیا گیا ہے اور وہ پی ایس ایل کے بقیہ میچوں کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے۔رپورٹ کے مطابق دونوں کھلاڑیوں کو نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے ابتدائی میچوں میں آرام دینے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ مستفیض الرحمان لاہور قلندرز جبکہ ناہید رانا پشاور زلمی کی نمائندگی کر رہے تھے اور دونوں نے ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔
بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کا بڑا فیصلہ، مستفیض الرحمان اور ناہید رانا کے این او سی واپس لے لیے گئے
5 گھنٹے قبل