پاکستان اور زمبابوے ویمنز کرکٹ سیریز، کراچی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں تیاریاں مکمل

5 گھنٹے قبل
پاکستان اور زمبابوے ویمنز کرکٹ سیریز، کراچی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں تیاریاں مکمل

کراچی ( سپورٹس ڈیسک) پاکستان سپر لیگ کے گیارہویں ایڈیشن کے اختتام کے بعد کراچی انٹرنیشنل اسٹیڈیم ایک بار پھر بین الاقوامی کرکٹ کی میزبانی کے لیے تیار ہے۔پاکستان اور زمبابوے کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے درمیان وائٹ بال سیریز شیڈول ہے، جس کے لیے اسٹیڈیم کے پچ اسکوائر میں خصوصی پچز مختص کر دی گئی ہیں۔مہمان ٹیم تین سے پندرہ مئی تک ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میچز کراچی میں کھیلے گی۔ اس دوران دونوں ٹیموں کے لیے سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے جائیں گے تاکہ سیریز کو محفوظ اور کامیاب بنایا جا سکے۔