کراچی( سپورٹس ڈیسک) پاکستان سپر لیگ کے گیارہویں ایڈیشن کے 34ویں میچ میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر فاسٹ باؤلر محمد عامر اور فہیم اشرف پر جرمانہ عائد کر دیا گیا ہے۔گزشتہ روز راولپنڈی اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان میچ کے دوران دونوں کھلاڑیوں کے درمیان تلخ کلامی ہوئی جو ایک آؤٹ کے بعد شروع ہوئی۔ اس موقع پر محمد عامر نے فہیم اشرف کو پویلین جانے کا اشارہ کیا، جس پر فہیم اشرف نے بھی ردعمل دیا اور معاملہ شدت اختیار کر گیا۔دونوں کھلاڑی قریب آ گئے اور معمولی نوک جھونک کے بعد ساتھی کھلاڑیوں نے مداخلت کر کے صورتحال کو قابو میں کیا۔میچ ریفری نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر دونوں کھلاڑیوں پر میچ فیس کا دس، دس فیصد جرمانہ عائد کیا، جبکہ دونوں نے اپنی غلطی تسلیم کر لی ہے۔
پی ایس ایل 11 میں تلخ کلامی، محمد عامر اور فہیم اشرف پر جرمانہ عائد
5 گھنٹے قبل