انڈر 18 ایشیا کپ ہاکی 2026: پاکستان کا پہلا مقابلہ چین سے، گروپ شیڈول جاری

6 گھنٹے قبل
انڈر 18 ایشیا کپ ہاکی 2026: پاکستان کا پہلا مقابلہ چین سے، گروپ شیڈول جاری

لاہور ( سپورٹس ڈیسک) ایشین ہاکی فیڈریشن نے انڈر 18 ایشیا کپ ہاکی 2026 کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے، جس میں ایشیا کی بہترین ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لیے ایک دوسرے کے مدمقابل ہوں گی۔مینز ایونٹ میں 9 ٹیموں کو دو گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔ پول اے میں بھارت، جنوبی کوریا، جاپان، چائنیز تائپے اور قازقستان شامل ہیں جبکہ پول بی میں پاکستان، ملائیشیا، بنگلہ دیش اور چین شامل کیے گئے ہیں۔پاکستانی ٹیم اپنے سفر کا آغاز 30 مئی کو چین کے خلاف میچ سے کرے گی۔یہ ٹورنامنٹ 29 مئی سے 6 جون تک جاپان کے شہر کاکامیگاہارا میں کھیلا جائے گا، جس میں خطے کی ابھرتی ہوئی ہاکی ٹیمیں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گی۔