بروک لیسنر کی ریٹائرمنٹ کا عندیہ ریسل مینیا میں ہلچل

5 گھنٹے قبل
بروک لیسنر کی ریٹائرمنٹ کا عندیہ ریسل مینیا میں ہلچل

لاس ویگاس( سپورٹس ڈیسک)لاس ویگاس کے الیجیئنٹ اسٹیڈیم میں ہونے والے ریسل مینیا بتیالیس کے دوسرے روز کا آغاز ایک حیران کن لمحے سے ہوا جب مشہور ریسلر بروک لیسنر کی مبینہ ریٹائرمنٹ نے مداحوں کو حیرت میں ڈال دیا۔مقابلے میں بروک لیسنر کا سامنا نائجیرین جائنٹ اوبا فیمی سے تھا، جس میں فیمی نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پانچ منٹ سے بھی کم وقت میں لیسنر کو شکست دے دی۔مقابلے کے بعد صورتحال اس وقت مزید جذباتی ہو گئی جب لیسنر رنگ کے درمیان بیٹھ گئے اور دستانے اور جوتے اتار کر رکھ دیے، جسے عام طور پر ریسلنگ سے رخصتی کا اشارہ سمجھا جاتا ہے۔اس موقع پر انہوں نے اپنے دیرینہ منیجر پال ہیمین کو گلے لگایا اور دونوں جذباتی ہو گئے۔اگرچہ بعض مداحوں کا خیال ہے کہ لیسنر جلد ریٹائر ہو سکتے ہیں، تاہم کچھ حلقوں کے مطابق یہ ایک کہانی کا حصہ بھی ہو سکتا ہے اور حتمی اعلان کسی بڑے ایونٹ میں متوقع ہے۔یاد رہے کہ بروک لیسنر نے دو ہزار دو میں اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا اور وہ عالمی ریسلنگ اور مکسڈ مارشل آرٹس دونوں میں بڑی کامیابیاں حاصل کر چکے ہیں۔