اسٹیو اسمتھ کا پی ایس ایل تجربہ شاندار قرار

5 گھنٹے قبل
اسٹیو اسمتھ کا پی ایس ایل تجربہ شاندار قرار

کراچی ( سپورٹس ڈیسک) آسٹریلوی بیٹر اسٹیو اسمتھ نے پاکستان سپر لیگ میں ملتان سلطانز کی نمائندگی کو شاندار تجربہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس دوران اپنے وقت سے بھرپور لطف اندوز ہو رہے ہیں۔راولپنڈی کے خلاف میچ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسٹیو اسمتھ نے کہا کہ گزشتہ ایک ماہ ملتان سلطانز کے ساتھ بہت اچھا گزرا ہے اور ٹیم نے بہترین کرکٹ پیش کی ہے۔انہوں نے اپنی اوپننگ پوزیشن کے حوالے سے کہا کہ یہ ان کے کھیل کے انداز کے مطابق ہے کیونکہ اس میں ابتدائی اوورز میں زیادہ مواقع میسر آتے ہیں۔اسٹیو اسمتھ نے پاکستان سپر لیگ کو ایک مضبوط اور باصلاحیت لیگ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہاں ہر ٹیم میں اعلیٰ معیار کے کھلاڑی موجود ہیں اور مقابلہ انتہائی سخت ہے۔انہوں نے ملتان سلطانز کے نوجوان کھلاڑیوں کے بارے میں کہا کہ وہ خود بھی نوجوانوں سے بہت کچھ سیکھ رہے ہیں اور اگر کسی کھلاڑی کو ان سے مشورہ درکار ہو تو وہ ہمیشہ مدد کے لیے تیار ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ٹیم کا ہدف آخری میچوں میں بہتر کارکردگی دکھا کر ابتدائی دو پوزیشنز میں جگہ بنانا ہے۔ انہوں نے پاکستان میں مہمان نوازی اور ٹیم کے ماحول کو بھی سراہا اور کہا کہ تماشائیوں کی کمی ضرور محسوس ہو رہی ہے۔