لاہور( سپورٹس ڈیسک)ویسٹ انڈیز چیمپئن شپ کا لیوارڈ آئی لینڈ اور ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو کے درمیان کھیلا جانے والا میچ خطرناک پچ کے باعث روک کر ختم کر دیا گیا ہے۔ویوین رچرڈز اسٹیڈیم میں جاری اس میچ کو تیسرے روز کے پہلے سیشن کے دوران اس وقت روک دیا گیا جب پچ پر اچھال غیر متوقع اور ناہموار ہو گیا، جس سے کھلاڑیوں کی حفاظت کے حوالے سے سنگین خدشات پیدا ہو گئے۔میچ کے دوران لیوارڈ آئی لینڈ کے بلے باز جیریمیہا لوئس کو جیڈن سیلز کی گیند شدید طور پر لگی جس کے بعد انہیں فوری طبی امداد دے کر اسپتال منتقل کیا گیا۔ بعد ازاں ان کا طبی معائنہ اور کنکشن ٹیسٹ بھی کیا گیا، تاہم ان کی حالت اب بہتر بتائی جا رہی ہے۔کرکٹ ویسٹ انڈیز کے مطابق متعلقہ گراؤنڈ میں اگلے میچ سے قبل پچ کو محفوظ اور معیاری بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔