آئی سی سی جنرل منیجر وسیم خان مستعفی ہونے کا فیصلہ

5 گھنٹے قبل
آئی سی سی جنرل منیجر وسیم خان مستعفی ہونے کا فیصلہ

دبئی ( سپورٹس ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے جنرل منیجر وسیم خان نے اپنے عہدے سے دستبردار ہونے کا فیصلہ کر لیا ہے۔کرکٹ سے متعلق ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق وسیم خان چار برس تک اس اہم عہدے پر ذمہ داریاں نبھانے کے بعد جون میں اپنی ذمہ داریوں سے الگ ہو جائیں گے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ وسیم خان نے یہ منصب اس وقت سنبھالا تھا جب جیف آلڈریس ادارے کے سربراہِ انتظامی امور بنے تھے۔ اس سے قبل وہ تین برس تک پاکستان کرکٹ بورڈ میں بطور چیف آپریٹنگ افسر خدمات انجام دیتے رہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ میں خدمات کے بعد وہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل سے منسلک ہوئے اور عالمی کرکٹ کے انتظامی امور میں اہم کردار ادا کیا۔واضح رہے کہ گزشتہ دو برسوں کے دوران انٹرنیشنل کرکٹ کونسل میں متعدد سینئر عہدیدار اپنے عہدوں سے الگ ہو چکے ہیں جبکہ جے شاہ کے دور میں نئے عہدیداروں نے ذمہ داریاں سنبھالی ہیں۔