کولمبو( سپورٹس ڈیسک)سری لنکن کرکٹر داسن شناکا کو پاکستان سپر لیگ بارہ کے لیے نااہل قرار دے دیا گیا ہے۔رپورٹس کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے سری لنکن آل راؤنڈر پر ایک سال کی پابندی عائد کر دی ہے۔بورڈ کے مؤقف کے مطابق داسن شناکا نے لاہور قلندرز کے ساتھ معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے، جس پر سخت کارروائی عمل میں لائی گئی۔ پی سی بی کا کہنا ہے کہ لیگ سے دستبرداری معاہدہ جاتی اصولوں کی واضح خلاف ورزی ہے اور پی ایس ایل کے معیار اور ساکھ کو برقرار رکھنا اولین ترجیح ہے۔ادھر سری لنکن کرکٹر نے فیصلے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے پاکستانی شائقین سے معذرت کی ہے اور کہا ہے کہ ان کا کسی دوسری لیگ میں شامل ہونے کا کوئی ارادہ نہیں تھا۔
داسن شناکا پر ایک سال کی پابندی، پی ایس ایل سے نااہلی کے فیصلے نے کرکٹ حلقوں میں ہلچل مچا دی
1 دن قبل