لاہور( شوبز ڈیسک)اداکارہ اور ٹی وی میزبان فضا علی ایک بار پھر اپنی تازہ ویڈیو کے باعث سوشل میڈیا پر خبروں کی زینت بن گئی ہیں۔فضا علی نے حال ہی میں ایک نئی ویڈیو شیئر کی ہے جس میں ان کے شوہر انہیں کندھے پر اٹھائے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ اس ویڈیو کے ساتھ انہوں نے جذباتی انداز میں پیغام لکھا کہ پہلے جنہیں یہ منظر بھاری لگا تھا، اب وہی منظر مختلف انداز میں دیکھا جا رہا ہے، اور ان کے مطابق نہ وہ بدلی ہیں نہ محبت، صرف لوگوں کی سوچ بدل گئی ہے۔یاد رہے کہ چند روز قبل ان کے لائیو پروگرام کا ایک مختصر کلپ سامنے آیا تھا جس میں ان کے شوہر اعجاز خان نے شو کے دوران انہیں کندھے پر اٹھا لیا تھا، جس پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا اور اسے غیر مناسب قرار دیا گیا۔بعد ازاں اس معاملے پر متعلقہ ادارے پیمرا نے بھی نوٹس لیتے ہوئے نجی ٹی وی چینل کو شوکاز نوٹس جاری کر کے وضاحت طلب کی تھی۔واضح رہے کہ فضا علی نے حال ہی میں 41 سال کی عمر میں تیسری شادی کی ہے اور وہ اپنے شوہر کے ساتھ مختلف ویڈیوز اور لمحات سوشل میڈیا پر شیئر کرتی رہتی ہیں، جس پر انہیں مداحوں کی جانب سے ملے جلے ردعمل کا سامنا ہے۔
فضا علی کی نئی ویڈیو سوشل میڈیا پر پھر زیرِ بحث، تنقید اور ردعمل دوبارہ شدت اختیار کر گیا
17 گھنٹے قبل