موجودہ نظام افغان عوام کی امنگوں کی نمائندگی نہیں کرتا:گلبدین حکمت یار

1 دن قبل
موجودہ نظام افغان عوام کی امنگوں کی نمائندگی نہیں کرتا:گلبدین حکمت یار

کابل( مانیٹرنگ ڈیسک) افغانستان میں سیاسی صورتحال ایک بار پھر بحث کی زد میں آ گئی ہے، جہاں حزب اسلامی کے رہنما گلبدین حکمت یار نے طالبان حکومت کو ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے سیاسی تبدیلی اور شفاف انتخابات کا مطالبہ کیا ہے۔افغان میڈیا آمو ٹی وی کے مطابق گلبدین حکمت یار نے کہا ہے کہ موجودہ نظام افغان عوام کی امنگوں کی نمائندگی نہیں کرتا، اس لیے فوری اصلاحات ناگزیر ہیں۔انہوں نے طالبان حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں آئین اور شوریٰ جیسے بنیادی سیاسی ڈھانچے کا فقدان ہے، جو کسی بھی ریاستی نظام کی بنیاد سمجھے جاتے ہیں۔دوسری جانب افغان سیاسی جماعت حزب وحدت اسلامی افغانستان نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ بیرون ملک موجود سیاسی قیادت اس وقت تک واپس نہیں آئے گی جب تک عوامی مینڈیٹ پر مبنی نظام قائم نہیں کیا جاتا، بصورت دیگر موجودہ بحران کی ذمہ داری طالبان پر عائد ہوگی۔ماہرین کے مطابق طالبان حکومت کے سخت اور آمرانہ طرز حکمرانی کے باعث افغان عوام میں نظام کی تبدیلی کے مطالبات میں اضافہ ہو رہا ہے۔