راولپنڈی( پاکستان خبر) ضلع خیبر میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بنیاد پر مشترکہ آپریشن کے دوران 22 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق 21 اپریل 2026 کو خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کارروائی کی۔ آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں بھارتی سرپرستی میں سرگرم دہشت گرد عناصر کو نشانہ بنایا گیا۔بیان میں کہا گیا ہے کہ کارروائی کے دوران خوارج کی فائرنگ سے ایک 10 سالہ بچہ شہید ہوا۔ ہلاک ہونے والے دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہے۔ترجمان کے مطابق علاقے میں مزید ممکنہ دہشت گردوں کی تلاش کے لیے سرچ اور کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے قومی حکمت عملی کے تحت کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔
خیبر میں انٹیلی جنس بنیاد پر کارروائی، 22 دہشت گرد ہلاک: آئی ایس پی آر
4 گھنٹے قبل