لاہور(پاکستان خبر)کندیاں کے مقام پر گلیشیئرز کے پگھلنے اور شدید گرمی کے باعث دریائے سندھ میں پانی کے بہاؤ میں تیزی دیکھی گئی ہے۔رپورٹ کے مطابق چشمہ بیراج میں پانی کی آمد میں نمایاں اضافہ ہوا ہے جہاں آمد بڑھ کر 70 ہزار کیوسک تک پہنچ گئی ہے، جبکہ پانی کا اخراج 66 ہزار 545 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔انتظامیہ کے مطابق چشمہ بیراج میں پانی کی سطح 648 فٹ تک پہنچ گئی ہے، جس کے بعد صورتحال کو قابو میں رکھنے کے لیے 35 سپل ویز کھول دیے گئے ہیں۔
دریائے سندھ میں پانی کی سطح بلند، چشمہ بیراج کے 35 سپل ویز کھول دیے گئے
4 گھنٹے قبل