پاکستان کا دفاع ناقابلِ تسخیر ہے، بھارتی جارحیت کا فیصلہ کن جواب دیں گے: فیلڈ مارشل

4 گھنٹے قبل
پاکستان کا دفاع ناقابلِ تسخیر ہے، بھارتی جارحیت کا فیصلہ کن جواب دیں گے: فیلڈ مارشل

اسلام آباد( پاکستان خبر)فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے بھارتی اشتعال انگیزی اور کشمیر کے معاملے پر دوٹوک مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کا دفاع ناقابلِ تسخیر ہے۔انہوں نے اوورسیز پاکستانیوں کی ایک تقریب سے خطاب میں کہا کہ پاکستان دشمن کی کسی بھی بلا اشتعال جارحیت کا فوری اور فیصلہ کن جواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔ ان کے مطابق بھارتی فوج اپنی تمام تر طاقت کے باوجود پاکستان کو شکست نہیں دے سکتی۔فیلڈ مارشل نے کشمیر کے حوالے سے پاکستان کے مؤقف کو دہراتے ہوئے کہا کہ یہ خطہ پاکستان کی شہہ رگ تھا اور ہمیشہ رہے گا۔ انہوں نے مقبوضہ کشمیر کے عوام کی جدوجہد کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ اس جدوجہد میں تنہا نہیں ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ پاک فوج اور سیکیورٹی ادارے بھارتی پراکسی دہشت گردی کے خاتمے تک کارروائیاں جاری رکھیں گے۔ماہرین کے مطابق یہ بیان پاکستان کے دفاعی مؤقف اور پالیسی کا واضح اظہار ہے، جو خطے کی صورتحال میں پاکستان کے عزم اور دفاعی تیاری کو نمایاں کرتا ہے۔