اسلام آباد(پاکستان خبر)اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب نے بھارت کے خلاف خط جمع کرا دیا ہے جس میں سندھ طاس معاہدے کی مکمل بحالی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔خط میں بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی معطلی پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ یہ اقدام خطے کے امن کے لیے خطرہ بن سکتا ہے۔ پاکستان نے سلامتی کونسل سے اس معاملے میں مداخلت کی اپیل کرتے ہوئے بھارت کو بین الاقوامی ذمہ داریوں پر عمل کرنے کا پابند بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔پاکستانی مندوب کے مطابق یہ مراسلہ نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ کی ہدایت پر جمع کرایا گیا ہے اور اسے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر کے حوالے کیا گیا ہے۔خط میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان کی ثالثی کوششوں کے خلاف بھارتی پروپیگنڈا بے بنیاد ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ جموں و کشمیر کے مسئلے کو خطے میں عدم استحکام کی بنیادی وجہ قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ پائیدار امن کے لیے اس تنازع کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق ضروری ہے۔
پاکستان کا اقوام متحدہ میں بھارت کے خلاف خط، سندھ طاس معاہدے کی بحالی کا مطالبہ
6 گھنٹے قبل