ایران کشیدگی کے باعث عالمی منڈیوں میں ہلچل، تیل کی قیمتیں بڑھ گئیں

6 گھنٹے قبل
ایران کشیدگی کے باعث عالمی منڈیوں میں ہلچل، تیل کی قیمتیں بڑھ گئیں

نیویارک ( کامرس ڈیسک) ایران سے متعلق بڑھتی ہوئی کشیدگی اور آبنائے ہرمز کی ممکنہ بندش کی خبروں کے باعث عالمی مالیاتی اور توانائی منڈیوں میں شدید اتار چڑھاؤ دیکھنے میں آیا ہے، جس سے سرمایہ کاروں میں غیر یقینی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔ایشیا میں ابتدائی تجارتی سیشن کے دوران برینٹ خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد فی بیرل قیمت تقریباً 97 ڈالر تک پہنچ گئی۔اسی طرح امریکی خام تیل کی قیمت میں بھی اضافہ دیکھا گیا، جو 6.4 فیصد اضافے کے بعد 88 ڈالر فی بیرل تک جا پہنچی۔ماہرین کے مطابق مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور توانائی کی ترسیل کے اہم راستوں کے بارے میں خدشات عالمی منڈیوں پر براہِ راست اثر ڈال رہے ہیں، جبکہ سرمایہ کار محتاط رویہ اختیار کیے ہوئے ہیں۔