لاہور( کامرس ڈیسک)ادارہ شماریات کی تازہ دستاویز کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 9 ماہ کے دوران موبائل فونز کی درآمدات میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق جولائی 2025ء سے مارچ 2026ء تک موبائل فونز کی مجموعی درآمدات 406 ارب 38 کروڑ روپے تک پہنچ گئیں، جبکہ گزشتہ سال اسی مدت میں یہ حجم 314 ارب 65 کروڑ روپے تھا۔ اس طرح درآمدات میں 29.15 فیصد اضافہ دیکھا گیا ہے۔اعداد و شمار کے مطابق مارچ 2026ء میں پاکستان نے 41 ارب 70 کروڑ روپے کے موبائل فونز درآمد کیے، جو مارچ 2025ء کے مقابلے میں 14.28 فیصد زیادہ ہیں۔تاہم ماہانہ بنیاد پر مارچ میں درآمدات میں 4.26 فیصد کی معمولی کمی بھی ریکارڈ کی گئی، کیونکہ فروری 2026ء میں موبائل فونز کی درآمدات 43 ارب 56 کروڑ روپے تھیں۔معاشی ماہرین کے مطابق موبائل فونز کی درآمدات میں اضافہ ملک میں ڈیجیٹل استعمال، آن لائن سرگرمیوں اور صارفین کی بڑھتی ہوئی طلب کی عکاسی کرتا ہے۔
پاکستان میں موبائل فونز کی درآمدات میں نمایاں اضافہ، 9 ماہ میں 29 فیصد اضافہ ریکارڈ
6 گھنٹے قبل