پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، ہنڈریڈ انڈیکس میں ہزاروں پوائنٹس کی کمی

6 گھنٹے قبل
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، ہنڈریڈ انڈیکس میں ہزاروں پوائنٹس کی کمی

کراچی( کامرس ڈیسک)کاروباری ہفتے کے پہلے روز اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی دیکھنے میں آئی جس کے باعث سرمایہ کاروں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔ہنڈریڈ انڈیکس میں 3293 پوائنٹس کی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد انڈیکس ایک لاکھ 70 ہزار 646 پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز مارکیٹ ایک لاکھ 73 ہزار 939 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوئی تھی، تاہم نئے ہفتے کے آغاز پر ہی شدید دباؤ نے مارکیٹ کا رخ نیچے کی جانب موڑ دیا۔دوسری جانب انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں 22 پیسے کی کمی ہوئی جس کے بعد ڈالر 278 روپے 70 پیسے کی سطح پر ٹریڈ کرتا رہا۔معاشی ماہرین کے مطابق اسٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ عموماً ملکی و عالمی معاشی صورتحال، سرمایہ کاروں کے اعتماد اور مالی پالیسیوں سے متاثر ہوتا ہے، جبکہ کرنسی مارکیٹ میں معمولی تبدیلیاں بھی مجموعی اقتصادی رجحان کی عکاسی کرتی ہیں۔