غزہ( مانیٹرنگ ڈیسک)جنوبی غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فضائی بمباری کے نتیجے میں مزید تین فلسطینی شہید اور متعدد افراد زخمی ہو گئے ہیں۔مقامی طبی ذرائع کے مطابق رات کے وقت ہونے والے حملے میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا گیا، جس کے باعث جانی نقصان میں اضافہ ہوا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ خان یونس کے شمال مغرب میں العمل محلے کے علاقے الزقزوق موڑ کے قریب پیش آیا، جہاں اسرائیلی فورسز کی جانب سے بمباری کی گئی۔غزہ کی وزارت صحت کے مطابق 7 اکتوبر 2023 سے جاری اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں اب تک 72 ہزار 553 فلسطینی شہید جبکہ ایک لاکھ 72 ہزار 296 افراد زخمی ہو چکے ہیں۔
غزہ پر اسرائیلی بمباری جاری، تین فلسطینی شہید، مجموعی شہادتیں 72 ہزار سے تجاوز
1 دن قبل