کراچی( کامرس ڈیسک)کمشنر کراچی نے آٹے کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ سرکاری نرخوں پر فوری عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔نوٹیفکیشن کے مطابق کراچی میں ریگولر آٹے کی ہول سیل قیمت 110 روپے فی کلو جبکہ ریٹیل قیمت 113 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔اسی طرح فائن آٹے کی ہول سیل قیمت 118 روپے اور ریٹیل قیمت 121 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔چکی کے آٹے کی ریٹیل قیمت 145 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔کمشنر کراچی کے مطابق تمام دکانداروں اور متعلقہ اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ سرکاری نرخنامہ نمایاں طور پر آویزاں کیا جائے، جبکہ قیمتوں کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔
کراچی میں آٹے کی نئی سرکاری قیمتیں مقرر، خلاف ورزی پر کارروائی کا انتباہ
1 دن قبل