پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس میں 937 پوائنٹس کا اضافہ

1 دن قبل
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس میں 937 پوائنٹس کا اضافہ

کراچی( کامرس ڈیسک)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری سرگرمیوں کے دوران مثبت رجحان دیکھا گیا، جہاں سرمایہ کاروں کی بھرپور دلچسپی کے باعث مارکیٹ میں نمایاں تیزی ریکارڈ کی گئی۔کاروبار کے اختتام کے دوران پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 937 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 1 لاکھ 68 ہزار 388 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔دوسری جانب انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 1 پیسے کی کمی کے بعد امریکی کرنسی 278.64 روپے پر ٹریڈ کر رہی ہے۔