پاکستان کی یو اے ای کو مزید ایک ارب ڈالر ادائیگی مکمل، مجموعی قرض واپسی 3.45 ارب ڈالر تک پہنچ گئی

4 گھنٹے قبل
پاکستان کی یو اے ای کو مزید ایک ارب ڈالر ادائیگی مکمل، مجموعی قرض واپسی 3.45 ارب ڈالر تک پہنچ گئی

کراچی( کامرس ڈیسک) پاکستان نے متحدہ عرب امارات کو ڈپازٹس کی مد میں مزید ایک ارب ڈالر کی ادائیگی کر دی ہے، جس کے بعد مجموعی واپسی 3.45 ارب ڈالر تک مکمل ہو گئی ہے۔اسٹیٹ بینک کے مطابق یہ ادائیگی ابوظہبی فنڈ فار ڈویلپمنٹ کو کی گئی ہے، جبکہ گزشتہ ہفتے بھی یو اے ای کو 2.45 ارب ڈالر ادا کیے گئے تھے۔حکام کا کہنا ہے کہ بروقت ادائیگی ملک کے مالی نظم و ضبط اور بیرونی مالی ذمہ داریوں میں کمی کے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔اسٹیٹ بینک کے مطابق ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ سرکاری ذخائر میں معمولی اضافہ کے بعد یہ 15 ارب 9 کروڑ 76 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئے ہیں، جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر بھی 5.53 ارب ڈالر ہو گئے ہیں۔مرکزی بینک کے مطابق گزشتہ ہفتے مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر میں 10.40 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔ مزید بتایا گیا کہ سعودی عرب کی جانب سے ایک ارب ڈالر کی آمد بھی ریکارڈ کی گئی ہے، جبکہ یو اے ای کی ادائیگی آئندہ ہفتے کے اعداد و شمار میں شامل ہوگی۔