اسلام آباد( کامرس ڈیسک) حکومت نے اسمارٹ فونز کی ویلیو ایشن میں نمایاں اضافہ کرتے ہوئے درآمدی موبائل فونز پر ٹیکس میں اضافہ کر دیا ہے جس کے بعد مختلف برانڈز کے موبائل فونز کی قیمتوں میں اضافہ متوقع ہے۔فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے ڈائریکٹوریٹ جنرل آف کسٹمز ویلیو ایشن نے نئی ویلیو ایشن رولنگ جاری کر دی ہے جس کے تحت درآمدی موبائل فونز پر آئندہ نئے ریٹ کے مطابق ٹیکس وصول کیا جائے گا۔حکام کے مطابق نئی پالیسی کے تحت موبائل فونز کی کسٹمز ویلیو میں 175 فیصد تک اضافہ کیا گیا ہے، جس سے آئی فون، سام سنگ گیلیکسی اور گوگل پکسل سمیت 62 مختلف ماڈلز مہنگے ہو گئے ہیں۔نیا نظام تمام استعمال شدہ موبائل فونز پر یکساں طور پر لاگو ہوگا، چاہے فون کی حالت کیسی بھی ہو۔ ساتھ ہی درآمد کیے جانے والے موبائل فون کا کم از کم چھ ماہ قبل ایکٹیویٹ ہونا بھی لازمی قرار دیا گیا ہے۔دستاویز کے مطابق درآمد کنندگان کو موبائل فون کی ایکٹیویشن سے متعلق مکمل تفصیلات فراہم کرنا ہوں گی، جبکہ پرانا ویلیو ایشن حکم نامہ ختم کر کے نیا رولنگ نمبر 2070 نافذ کر دیا گیا ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ نئی قیمتوں کے تعین کا مقصد مارکیٹ اور درآمدی ڈیٹا کی بنیاد پر ٹیکس نظام کو بہتر بنانا ہے، تاہم اس فیصلے سے پرانے اور درآمدی موبائل فونز کی لاگت میں نمایاں اضافہ ہو گا۔
اسمارٹ فونز مہنگے، درآمدی موبائلز کی کسٹمز ویلیو میں 175 فیصد تک اضافہ
5 گھنٹے قبل