پاکستان کا ایل این جی اسپاٹ خریداری کا فیصلہ، تین کارگوز کے لیے بولیاں طلب

4 گھنٹے قبل
پاکستان کا ایل این جی اسپاٹ خریداری کا فیصلہ، تین کارگوز کے لیے بولیاں طلب

اسلام آباد( کامرس ڈیسک) پاکستان نے لیکویفائیڈ نیچرل گیس کی اسپاٹ خریداری کا فیصلہ کرتے ہوئے تین ایل این جی کارگوز کے لیے عالمی کمپنیوں سے بولیاں طلب کر لی ہیں۔پاکستان ایل این جی لمیٹڈ کے ذرائع کے مطابق بولیاں چوبیس اپریل تک وصول کی جائیں گی اور اسی روز انہیں کھولا جائے گا۔حکام کے مطابق یہ تینوں کارگوز اپریل اور مئی کے لیے حاصل کیے جائیں گے۔ پہلے کارگو کی سپلائی ستائیس سے تیس اپریل کے دوران متوقع ہے، جبکہ دوسرا کارگو یکم سے سات مئی اور تیسرا کارگو آٹھ سے چودہ مئی کے درمیان فراہم کیا جائے گا۔حکام کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد ملک کی توانائی ضروریات کو بروقت اور مؤثر طریقے سے پورا کرنا ہے۔