لاہور( سپورٹس ڈیسک) پاکستان سپر لیگ سیزن 11 میں آج دو اہم مقابلے کھیلے جائیں گے۔پہلے میچ میں لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں دوپہر اڑھائی بجے لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں آمنے سامنے ہوں گی۔ایونٹ کا دوسرا میچ اسلام آباد یونائیٹڈ اور ملتان سلطانز کے درمیان شام سات بجے کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔پوائنٹس ٹیبل کے مطابق پشاور زلمی پہلی، ملتان سلطانز دوسری، اسلام آباد یونائیٹڈ تیسری جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز چوتھی پوزیشن پر موجود ہے۔دوسری جانب پی ایس ایل سیزن 11 کا لاہور میں دوبارہ آغاز ہو گیا ہے جس کے لیے پولیس نے جامع سیکیورٹی پلان تشکیل دیا ہے۔ اس مرحلے میں لاہور میں مزید آٹھ میچز کھیلے جائیں گے۔سی سی پی او لاہور کے مطابق پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کا فروغ خوش آئند ہے اور پی ایس ایل میچز کے لیے فول پروف سیکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ لاہور پولیس غیر ملکی اور ملکی کھلاڑیوں کو مکمل سیکیورٹی فراہم کر رہی ہے جبکہ اسٹیڈیم، کھلاڑیوں کی رہائش گاہوں اور روٹس پر سیکیورٹی پلان پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جا رہا ہے۔ ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے بھی خصوصی اقدامات کیے گئے ہیں۔
پی ایس ایل 11 میں آج ڈبل ہیڈر مقابلے، لاہور اور کراچی میں سیکیورٹی ہائی الرٹ
1 دن قبل