آئی پی ایل میں کالا جادو کا خوفناک انکشاف

1 دن قبل
آئی پی ایل میں کالا جادو کا خوفناک انکشاف

نئی دہلی( سپورٹس ڈیسک) انڈین پریمیئر لیگ سے متعلق ایک نیا تنازع سامنے آ گیا ہے، جس میں سابق چیئرمین للت مودی نے مبینہ طور پر ایک ٹیم کے مالک کی جانب سے کالا جادو جیسے عمل کا انکشاف کیا ہے۔رواں سیزن کے ایک میچ کے دوران اس وقت صورتحال زیر بحث آ گئی جب سن رائزرز حیدرآباد اور چنئی سپر کنگز کے مقابلے میں ایک تماشائی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی۔ ویڈیو میں ایک شائق کو لیموں کے ساتھ عجیب و غریب حرکات کرتے ہوئے دیکھا گیا، جسے بعض صارفین نے کالے جادو سے تعبیر کیا۔یہ شائق مبینہ طور پر سن رائزرز حیدرآباد کے بلے باز شیوم ڈوبے کی جانب اشارہ کر رہا تھا، اور کچھ ہی دیر بعد وہ آؤٹ ہو گئے، جس کے بعد اسٹیڈیم میں جشن کا سماں بن گیا۔اس واقعے کے بعد للت مودی نے سوشل میڈیا پر پرانا واقعہ یاد کرتے ہوئے کہا کہ ایسا پہلی بار نہیں ہوا، بلکہ دو ہزار گیارہ کے سیزن میں بھی ایک ٹیم کے مالک کی جانب سے اسی نوعیت کے اقدامات دیکھے گئے تھے۔ان کے مطابق اس وقت ایک ٹیم کا مالک مخالف ٹیم کے ڈریسنگ روم کے قریب اسی طرح کے مشکوک اعمال میں ملوث دیکھا گیا تھا، جس نے اس معاملے کو مزید متنازع بنا دیا ہے۔