واشنگٹن( کامرس ڈیسک) امریکی نشریاتی ادارے این بی سی نیوز کے تازہ سروے میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسیوں کے حوالے سے عوامی رائے میں نمایاں منفی رجحان سامنے آیا ہے۔سروے کے مطابق 63 فیصد امریکی شہری صدر ٹرمپ کی پالیسیوں سے اختلاف رکھتے ہیں جبکہ ان کی مجموعی مقبولیت کم ہو کر 37 فیصد رہ گئی ہے، جو ان کی موجودہ مدت کے دوران سب سے کم سطح قرار دی جا رہی ہے۔رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ نوجوان طبقہ بھی حکومتی پالیسیوں سے غیر مطمئن ہے۔ تیس سال سے کم عمر 74 فیصد افراد نے ایران کے خلاف مزید فوجی کارروائیوں کی مخالفت کی ہے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ جنگی پالیسیوں کو عوامی حمایت حاصل نہیں۔سروے کے مطابق 66 فیصد امریکی شہریوں نے ایران سے متعلق کشیدہ صورتحال اور ملکی معیشت خصوصاً مہنگائی پر قابو نہ پانے پر انتظامیہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
ٹرمپ کی مقبولیت میں تاریخی کمی، امریکی عوام کی اکثریت پالیسیوں سے شدید نالاں
1 دن قبل